ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایک سال کالج نہ کھلے تو آسمان ٹو ٹ نہیں پڑے گا: سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا

ایک سال کالج نہ کھلے تو آسمان ٹو ٹ نہیں پڑے گا: سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا

Sat, 24 Oct 2020 12:17:25    S.O. News Service

بنگلورو،23؍اکتوبر(ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے ریاستی حکومت کی طرف سے 17نومبر کو کالجس کھولنے کے فیصلہ پر شدید نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ ایک سال کالجس نہ کھولنے سے آسمان ٹو نہیں پڑے گا۔

ٹمکور ضلع کے سرااسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار ٹی بی جئے چندرا کے حق میں انتخابی مہم چلانے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالجس کھولنے کا فیصلہ لے کر حکومت ہزارو ں طلباء کی جان کو خطرہ میں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اگر طلباء کا ایک سال ضائع ہو جانے کی اتنی ہی فکر ہے تو رواں سال تمام طلباء کو پاس کردیا جائے اور اگلے سال سے ان کی اگلی جماعت میں تعلیم کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اور نائب وزیر اعلیٰ اشوتھ نارائن سے ان کی اپیل یہی ہے کہ رواں سال کالجوں کو کھولنے کے فیصلہ پر طلباء کے مفاد میں نظر ثانی کریں۔


Share: